منریگا ملازمین کی حمایت میں بی ڈی سی چیئرمین و سیاسی و سماجی کارکنان بھی کود پڑے

0
0

عبدالطیف ملک

گول؍؍پوری ریاست کے ساتھ سب ڈویژن گول میں بھی محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ کام کررہے منریگا ملازمین کی ہڑتال16اگست سے جاری ہے۔ آج گول میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین کے علاوہ سیاسی و سماجی کارکنان بھی ان ملازمین کے حق کود پڑے۔ ’لازوال ‘نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بلاک چیئرمین نے کہا کہ منریگا ملازمین کی ہڑتال سے پنچائتوں کے کام شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ گورنر انتظامیہ کو چاہیئے کہ انکے مسائل جلد سے جلد حل کریں۔تاکہ پنچائیتیں اپنا کام خوش اسلوبی سیسرانجام دے سکیں۔اس کے علاوہ ایک سیاسی کارکن شہباز مرزا پی۔ڈی۔پی۔ضلع صدر نے بھی انکی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منریگا ملازمین کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔کیونکہ رولر ڈویلپمنٹ کو اصل میں چلانے والے یہی ملازمین ہیں۔انکی قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے زمینی سطح کے تمام کام رک گئے ہیں۔میری گورنر انتظامیہ سے پر زور اپیل ہے کہ انکی مانگیں پوری کریں۔تاکہ پوری ریاست میں تمام رکے پڑے کام پورے کئے جا سکیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا