منریگا ملازمین کی ہڑتال سے زمینی سطح پر کام کاج متاثر

0
0

احتجاجی ملازمین کے مطالبات کو جلد پورا کرنے کی اشد ضرورت:شمشاد بیگم

ندیم اقبال کٹوچ

رام بن؍؍گزشتہ دو ہفتوں سے محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے منریگا ملازمین کی مسلسل ہڑتال میں توسیع پر ضلع رام بن کی بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چئیرمین بلاک گاندھری شمشاد بیگم نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں بتایا کہ سرکار و لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ منریگا ملازمین کی ہڑتال کو سنجیدگی سے حل کریں تاکہ ملازمین کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔محترمہ شمشاد کا کہنا تھا کہ منریگا ملازمین نے محکمہ کو ایک بہتر مقام پر پہنچایا ہے اور ان ہی ملازمین کے سبب تعمیراتی کاموں میں رفتار دیکھنے کو ملی ہے ۔بی ڈی سی چیئرمین نے بتایا ہے کہ منریگا ملازمین ایک تعلیم یافتہ طبقہ ہے جن کو ترجیح بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ملازمین کا وتربیت یافتہ ہونے کی ساتھ ساتھ تجربہ کار طبقہ ہے جس کی محکمہ اور عام آدمی کو سخت ضرورت ہے اور ان ملازمین کو مستقل نوکری فراہم کرنے کی وجہ سے محکمہ میں عملہ کی کمی کو کچھ حد تک مکمل کیا جا سکتا ہے ۔اسلئے انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ و سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ منریگا ملازمین کے مطالبات کو پورا کر انہوں مشتقل نوکری فراہم کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا