جموں، 31 اگست (یو این آئی) کورونا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ملک بھر کی تاجر برادری کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے وہیں صوبہ جموں کے قصبہ کٹرہ جہاں شری ماتا ویشنو دیوی کا بیس کیمپ واقع ہے، کو 4 ہزار کروڑ روپے کے بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کٹرہ کے صدر راکیش وزیر نے یو این آئی کو بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل کٹرہ میں روزانہ 21 سے 13 کروڑ روپے کی تجارت ہوتی تھی جو ماہانہ چار سے ساڑھے چار سو کروڑ بن جاتی تھی لیکن کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ ٹھپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے چالیس سے پچاس ہزار یاتری روزانہ کٹرہ آتے تھے لیکن آج کل صرف دو سے ڈھائی سو یاترا روزانہ یہاں آتے ہیں اور ہوٹل، ڈھابے، ریستوران، دکانیں بجز اشیائے ضروریہ کے، ابھی بھی بند ہی ہیں۔