کرونا وائرس کے پیش نظر محرم مجالس کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍امسال کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔ماہ محرم الحرام میں انجمن امامیہ جموں کی جانب سے کرونا وائرس کے نظر ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے مجالس کا اہتمام کیا گیا جہاں سینی ٹائزیشن کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا ۔وہیں پورے خطے سے عزاداروں نے شرکت کی ۔اسی سلسلے میں مولانا سید علی بادشاہ امام جمعہ انے امام عالی مقام امام حسین ؓکی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور مجلس شام غریباں کا بھی انعقاد ہوا ۔ماہ محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو کربلا کے میدان میں یزید اور اس کے لشکر نے امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کو شہید کیا ۔حق و باطل کی اس جنگ میں امام عالی مقام نے یزد کے ہاتھ پر بیعت نہ کی اور دنیا کو تعلیمات اسلام کاایک درس دیا ۔اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے صدر انجمن امامیہ جموں سید امانت علی شاہ نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کا اصلی مقصد دنیا تک پہنچائیںاور یوم عاشورہ حق و باطل کی لڑائی کا ایک نشان ہے ۔تاریخ میں کربلا ایک ایسا واقعہ ہے جہاں تلوار پر خون نے فتح حاصل کی ۔وہیں پروفیسر شجاعت علی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کربلا ہمیں یزید کے خلاف مقابلے میں کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے ۔انہوںنے اس موقع پر محرم الحرا م کے ایام میں انتظامیہ کی جانب سے تعاون کیلئے شکریہ ادا