’سفید ہاتھی دکھا کر کچھ حاصل نہیں ہوگا‘

0
0

این سی نے70برسوں سے لوگوں کو گمراہ کیا ،ہم نے غلط نہیں صحیح کیا:اشوک کول
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) نے گپکار اعلامیہ پر سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفید ہاتھی دکھا کر کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری (آر گنائزیشن ) اشوک کول نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے رائے شماری کا فرنٹ بنا کر پہلے لوگوں کو گمراہ کیا اور اب گپکار اعلامیہ کے نام پر لوگوں کو گمراہ کررہی ہے ۔سرینگر میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے جنرل سیکریٹری (آر گنائزیشن ) اشوک کول نے کہا ’ہم نے غلط نہیں صحیح کیا ‘۔انہوں نے کہا ’دفعہ370اور35اے کا خاتمہ ہمارے پارٹی منشور اور ایجنڈا میں تھا ،ہمیں وقت لگا لیکن اس کو ختم کیا ‘۔اشوک کول ان خیالات کا اظہار گپکار اعلامیہ پر ردِ عمل کے بطور کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے گزشتہ70برسوں سے لوگوں کو گمراہ کیا ہم نے نہیں اور نہ ہی ہم نے لوگوں کیساتھ کسی طرح کا مذاق کیا ۔ان کا کہناتھا ’مذاق ہم نے نہیں بلکہ یہ لوگ مذاق کررہے ہیں ‘۔اشوک کول کا کہناتھا ’1953میں شیخ محمد عبداللہ کو گرفتار کیا گیا ،تو انہوں نے رائے شماری فرنٹ بنایا ،اُسکے چیئرمین خود تھے ،افضل بیگ اُسکے ورکنگ صدر تھے ،اور1975میں پھر سے وزیر اعلیٰ بننے تب انہوں نے یہ بتایا کہ جو قانون یہاں لگے ہیں ،ان قوانین کو ہٹا یا جانا چاہئے ‘۔اشوک کول نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ’شیخ محمد عبداللہ نے تین وزرا ء کی ایک کمیٹی بنائی ،اُس کمیٹی نے کہا کہ یہ قوانین جو نافذ کئے گئے ٹھیک ہیں ،اب مذاق لوگوں سے کون کررہا ہے ‘۔انہوں نے کہا ’کیوں اب ڈاکٹر فاروق عبداللہ لوگوں کو مروانے پر تلے ہوئے ہیں ،مذاق تو یہ لوگ کررہے ہیں ،بی جے پی نے وہ کام کیا ،جو وہ شروع سے کرنا چاہتی تھی ،1947سے ہی ہمارا یہ ایجنڈا تھا ،ہم نے کیا ،ہمیںوقت لگا ‘۔انہوں نے کہا ’لوگوں کے جذبات کو بھڑکا یہ لوگوں کو مر وائیں گے ،سفید ہاتھی دکھا ئیں گے اور ملے گا کچھ نہیں ،70برسوں سے اپنے گھر بھرے،لوگوں کو کچھ نہیں دیا ،ہم نے مذاق نہیں کیا بلکہ یہ لوگ مذاق کررہے ہیں‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا