’ہم کسی کے کٹھ پتلی نہیں ہیں‘

0
0

پاکستان کو اب اچانک ہم کیوں اچھے لگنے لگے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پاکستان کی جانب سے گپکار اعلامیہ کی توثیق کے ردِ عمل میں کہناتھا کہ ’ہم کسی کے کٹھ پتلی نہیں ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس سمیت6سیاسی پارٹیوں کی جانب سے گپکار اعلامیہ پر کار بند رہنے کے اعلان اور پاکستان کی جانب سے تو ثیق کئے جانے پر پوچھے گئے سولات کے جوابات میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہنا تھا کہ پاکستان کل تک ہمیں برا بھلا کہتا تھا لیکن آج ہم اچانک پاکستان کو اچھے لگنے لگے ۔خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کیساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا’ پاکستان نے ہر وقت جموں وکشمیر کی مین اسٹریم پارٹیوں کو برا بھلا کہا لیکن اب اچانک پاکستان کو ہم اچھے لگنے‘۔داکٹر فاروق عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دئے گئے بیان پر کیا ۔انہوں نے بتایا ،’میں یہ واضح کردوں کہ ہم کسی کے کٹھ پتلی نہیں ہیں ، نہ نئی دہلی اور نہ ہی سرحد پار کسی کے،ہم جموں و کشمیر کے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور ان کے لئے کام کریں گے۔‘ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبد اللہ نے کہا ،’میں پاکستان سے گزارش کروں گا کہ وہ مسلح افراد کو کشمیر بھیجنا بند کردے، ہم اپنی ریاست میں خونریزی کا خاتمہ چاہتے ہیں، جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے پرعزم ہیں، جس میں غیر آئینی طور پر گذشتہ سال 5اگست کو ہم سے جو چھین لیا گیا تھا شامل ہے۔اسی کے ساتھ ، این سی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان دونوں پر زور دیا کہ وہ’ہر ایک کی بھلائی کے لئے اپنا مکالمہ(مذاکرات) دوبارہ شروع کریں‘۔انہوں نے کہا ، ’جب بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارے لوگ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مارے جارہے ہیں، خدا کی خاطر اس کو بند کرو۔‘22 اگست کو جاری کردہ ایک اعلامیے میں جموں وکشمیر کی6سیاسی مین اسٹریم جماعتوں نے دستخط کرتے ہوئے گزشتہ5اگست کے فیصلہ جات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے مشترکہ طور قانونی جنگ لڑنے کا عہد کیا ۔مشترکہ اعلامیہ کو گپکار اعلامیہ ۔2کہاجاتا ہے 4اگست2019کو پہلا گپکار اعلامیہ جاری ہوا تھا ،جس میں کہا گیا تھا جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کیساتھ چھیڑ چھاڑ یا تقسیم کو کسی بھی صورت میں نہیں ہونے دیا جائیگا اور جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے دفاع میں سبھی پارٹیاں متحد ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا