پاکستان مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے :ڈاکٹر جہانزیب سروال

0
0

قومی مفاد سے متعلق امور پر مختصر نگاہ رکھنے کیلئے بھاجپا کو بنایا تنقید کا نشانہ
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍یوتھ کانگریس ضلع ترجمان ڈاکٹر جہانزیب سروال کہا ہے کہ گپکار کے اعلامیے نے پاکستان کو جموں و کشمیر کی مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں کی جواز کو قبول کرنے پر مجبور کیا ہے جس طرح اس نے یونین آف انڈیا کے ساتھ یو ٹی کے الحاق کو تسلیم کیا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں سرروال نے کہا کہ پاکستان نے گپکار اعلامیہ کی حمایت کے ذریعہ کشمیرکے مسئلے کے تصفیہ کو قبول کرتے ہوئے ریاست کی بحالی کی خودمختاری کا مطالبہ کرنے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔۔واضح رہے گپکار اعلامیہ مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کی طرف سے منظور کردہ ایک یادداشت ہے جو آئین ہند اور اس کے جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں۔ اس اعلامیے میں یہ عہد وفاق واپس حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے جو سابقہ ریاست کے پاس گزشتہ سال تک ایک بار تھا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان ہر عالمی پلیٹ فارم پر جہاں بھی انہیں موقع ملتا تھا مسئلہ کشمیر کو اٹھا تے تھے لیکن اب چونکہ وہ خود ہی مانتے ہیں کہ کشمیر ہندوستان کا ایک حصہ ہے ۔موصوف نے کہا کہ پاکستان کو معافی مانگنا چاہئے جوکئی دہائیوں سے دنیا کو گمراہ کرنے اور بھارت کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلارہا تھا ۔ انہوںنے اس موقع پر قومی مفاد سے متعلق امور پر مختصر نگاہ رکھنے کیلئے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا