40 معروُف شعراء کی مختلف زبانوں میں بذریعہ آڈیو وویڈیو شرکت
طالب
جموّں ؍؍اپنے مصمّم ارادے کے ساتھ اادب کی خدمت میں مصروف کار کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج جے اینڈ کے کا اِس۔جَِس کیلئے کرونا کے دور کی اپنی پندرھویں ہفتہ وار ادبی ویڈیو نشست کا خصوُصی اہتمام کِیا گیا۔ اِس سِلسِلہ میں شمالی بھارت کے40 معروف شعراء و شاعرات نے اس خصوصی ادبی نشست میں حِصّہ لِیتے ہوئے اپنی مختلف زبانوں میں نظموں، غزلوں و گیتوںکی آڈیوز اور ویڈیوز ارسال کیں۔ اِس ہفتے کی ویڈیو نِشست میںشامل ہونے والی شاعرات، گلوکار، شعراء حضرات کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ ، شام طالبؔ ، سنتوش شاہ نادانؔ ۔ کے آر ساتھیؔ سلگوترہ ۔ سروَرچوہان حبیٖبؔ، چمن سگوچ، ایم ایس کامراؔ ، بِشن داس خاکؔ، رمیش آنند سا گرؔ، راہُل اَرمانؔ، رمیش راز ؔکشتواڑی، اشوک پارسؔ شرما، او پی شاکر، عبدال جبّارؔ بٹ، بشیر الحق بشیرؔ، طعیّب بھارتی، معصوُمؔ کِشتواڑی ، فوزیہ مغل ضیاؔ، پارس لدھیانوی، منوہر وِجے واجدؔ ، ترسیم نوُر لُدھیانہ، سادھنا گُپتا لُدھیانہ، کے کے شاکرؔ، سٹار سنگھ ، ڈاکٹر ایس کے جین، پی ایل پرہارؔ، ایس ایم شری دھرؔ، محمّد باقرصباؔ،بلونت کٹاریہ، نیٖلم ؔورما،سنگھ سراجیؔ، کے کے شاکرؔ، ہربنس لعل ہرشؔ، شمبھو رام پیاساؔ،رام پال پالیّؔ، ڈاکٹر جگدیپ سنگھ سمیال ، رتن بھاردواج، جے آرساگرؔ(ایکٹر)، جتیندر بسن جولیؔ اور احساسؔ سلاریہ،۔ادبی کُنج کے اِس ویڈیوادبی گروپ کی نَظامت تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ نے کی۔ جبکہ صدرِ تنظیم شام طالبؔ اِس کے نگران تھے۔