پولیس اور ٹریفک پولیس ٹریفک نظام ٹھیک کرنے کی فکر میں

0
0

ڈرائیور اپنی من مانیوں سے پولیس کو چکمہ دینے فکر میں
ریاض ملک

منڈی ؍؍تحصیل منڈی میں پولیس اور ٹریفک پولیس ہر ممکن ٹریفک نظام کو درست کرنے کی فکر میں ہیں۔جبکہ نجی گاڑیوں سواری گاڑیوں کے ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار پولیس کو چکمہ دینے فکر میں مصروف عمل ہیں۔ہر روز کئی کئی چالان جرمانہ یہاں تک کہ گاڑیوں کو ضبط بھی کیا جاتاہے۔لیکن پھر بھی ڈرائیور طبقہ ایک بھی ماننے کو تیار نہیں۔ کھلے عام قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں اپنے آپ کو ہوشیار تصور کرتے ہیں۔ٹریفک پولیس ایس او عبدالرشید کی سربراہی میں سیکلو کے مقام پر ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔جبکہ کچھ ڈرائیوروں کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ سب انسپکٹر عبد الرشید نے کہا کہ قوانین اس قدر سخت ہونے کے باوجود بھی ڈرائیور طبقہ من مانی کرنے میں مبتلاء ہے۔یہاں تک کہ کچھ آگے سے لڑائی پر اتر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی بغیر ہیلمٹ سیٹ بیلٹ کے بغیر ڈرائیوروں کو کبھی بھی بخشا نہیں جائیگا۔انہوں نے ڈرائیوروں کو سخت ہدایا ت دیتے ہوئے کہا کہ تریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میںبرداشت نہیں کی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا