’پنچائتیں بااختیارہونگی،زمینی پہ اسکیموں کی عمل آوری یقینی ہوگی‘

0
0

منریگا اور آئی ڈبیلو ایم پی کے کنٹریکچول ملازمین کی مستقلی کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے:اعجاز احمد خان
لازوال ڈیسک

ریاسی ؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی سنیئرلیڈر اور سابقہ وزیر اعجاز احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ محکمہ دیہی ترقی کی دو ونگوں میں کنٹریکٹ بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔ ایک بیان میں اعجاز احمد خان نے کہاکہ یہ کنٹریکچول ملازمین جموں وکشمیر میں منریگا اسکیم کی زمینی سطح پر عمل آوری کے لئے واحدسپورٹنگ سٹاف ہیں۔ اِن کی ریگولر آئزیشن سے پنچایتیں مزید بااختیار ہوں گے اور اسکیموں کی موثر ڈھنگ سے عمل آوری ہوگی۔ اپنی پارٹی سنیئرلیڈر نے کہاکہ منریگا میں کام کر رہے کنٹریکچول ملازمین حکومت کی طرف سے پنچایت سطح پر مختلف اسکیموں کی عمل آوری کا ذریعہ بن گئے ہیں۔یہا ں تک کہ کنٹریکچول منریگا ملازمین کی مدد سے پنچایتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ہوگا۔کویڈ19کے خلاف جب پورا ملک جنگ لڑ رہا ہے، کے بحرانی وقت میں بھی اِن ملازمین کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا جنہوں نے متعلقہ بلاکوں میں کام کیا اور علاقوں کو کورونا مفت رکھنے کے لئے مد د کی۔ محکمہ دیہی ترقی کو ملازمین کی قلت کا سامنا ہے۔ منریگا ملازمین محکمہ میں مختلف عہدوں ڈاٹا انٹری آپریٹرز، ٹیکنیکل انجینئرز وغیرہ کے طور بھی کئی مقامات پر کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اسکیموں کی موثر عمل آوری اور نگرانی کے لئے بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پنچایت سطح پر اسکیموں کی عمل آوری کا بنیادی ذریعہ ہونے کے ناطے حکومت کو چاہئے کہ اِنہیں مستقل کرنے کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔ انٹی گریٹیڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام(IWMP)ملازمین کا ذکر کرتے ہوئے اعجاز خان نے کہاکہ یہ ملازمین بھی محکمہ دیہی ترقی میں کنٹریکٹ بنیاد پر پچھلے آٹھ سالوںسے کام کر رہے ہیں جن میں سے کئی عمر کی حد بھی پار کر چکے ہیں، اِن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جامع ریگولر آئزیشن پالیسی بنائی جانی چاہئے۔ یہ کنٹریکچول ملازمین آئی ڈبلیو ایم پی میں ڈسٹرکٹ لیول ٹیکنیکل ایکسپرٹ، واٹر شیڈ ڈولپمنٹ ٹیم اور ڈاٹاانٹری آپریٹرز کے طور کام کر رہے ہیں۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے محکمہ دیہی ترقی کی دونوں ونگوں میں کام کر رہے اِن ملازمین کو مستقل بنانے کی اپیل کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا