ڈورو شاہ آباد میں احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے قصورواروں کو سزا دینے کی مانگ کی
پیر ہلال
اننت ناگ ؍؍ جموں میں حضورؐ کی شان مبارکہ میں گستاخی کے خلاف وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جہاں بدھ کو بھی پر امن احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔جس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قصواروں کے خلاف سخت سے سخت کارورائی کی جائے۔وہیں جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں بھی گستاخ ِرسول ؐکو سزاہ دینے کیلئے احتجاجی جلوس نکالا گیا۔احتجای مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھیں تھے جن پر ’’شان رسول ﷺمیں گستاخی ہر گرز برداشت نہیں ‘‘، ملوثین کو کڑی سزا دو کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور رسول ﷺ کی شان میں کسی کو گستاخی کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مانگ کی کہ گستاخی کے مرتکب شخص کو سخت سے سخت سزاہ دی جانی چاہئے۔احتجاجی جلوس نماز ظہر کے بعد مرکزی خانقاہ فیض پناہ سے نکل کر ڈورو بازار کا گشت لگا کر ڈاک بنگلہ ڈورو میں پر امن طور اختتام پزیر ہوئی۔جلوس کی قیادت صدر اوقاف اسلامیہ خانقاہ فیض پناہ ڈورو شاہ آباد محمد ابراہیم بودھا صاحب،امام و خطیب خانقاہ فیض پناہ حافظ جاوید احمد شاہ ص، امام و خطیب آعظم شاہ صاحب مولانا پیر غلام جیلانی ، امام و خطیب جامع مسجد آرہ بل ڈورو، امام و خطیب مسجد حْسینی میرمیدان شبیر احمد صوفی صاحب کر رہے تھے۔اس موقعہ پر علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حضرت محمد صلی علیہ وسلم کی شان اقدس میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص کیخلاف سخت سے سخت ملنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور رسول ﷺ کی شان میں کسی کو گستاخی کرنے کی قعطی اجازت نہیں دی جائے گی۔