کہا بھاجپا ہر مہاجر کنبے کو تیس لاکھ دینے کا وعدہ وفا کرے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کانگریس نے مرکزی حکومت اور یو ٹی انتظامیہ کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوان مخالف اور عوام مخالف فیصلے لے رہی ہے جو خاص طور پر پڑھے لکھے نوجوانوں کے مفاد میں نہیں ہیں۔انہوںنے کہا لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے ۔اس سلسلے میں پارٹی ترجمان اعلیٰ راوندر شرما نے کہا کہ حالیہ فیصلے یہاں کی عوام اور نوجوانوں کے حق میں نہیں ہیں اور ایک آرڈر میں کسٹوڈین جنرل نے 1947کے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے مہاجرین کے قبضہ کے حقوق سے انہیں محروم کیا ہے ۔اس موقع پر کانگریس لیڈران ٹھاکر منموہن سنگھ چیئرمین جے کے پی سی سی مہاجر اکائی ،ونود شرما اور نیرج گپتا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہا کہ بھاجپا مہاجرین کو تیس لاکھ فراہم کرنے کے وعدے کو وفاکرے ۔