شر پسند عناصر کی گستاخانہ حرکات کی سول سوسائٹی پونچھ نے مذمت کی

0
0

اے ڈی سی پونچھ سے کی ملاقات،پی ایس اے کے اطلاق کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے کئی سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے اے ڈی سی پونچھ سے ملاقات کر کے نبی آخر الزماںﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے شر پسند عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔اس موقع پر ہندو ،مسلم اور سکھ مذاہب سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی ممبران نے اے ڈی سی دفتر میں اکٹھے ہو کر ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے اس معاملے میں پولیس تھانہ پکہ ڈنگہ میں ایک ایف آئی آر بھی درج کیا گیا ہے ۔وہیں سول سوسائٹی ممبران نے ایک یاداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی اور پر امن سماج میں ایسا کرنے والے عناصر کی ہندو،مسلم اور سکھ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس معاملہ میں تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے اور ایسے عناصر پر پی ایس اے لگایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسا کرنے کی کوئی ہمت نہ کرے ۔وفد نے کہا کہ ایک پر امن سماج بنانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔اس موقع پر چوہدری محمد اسد نعمانی چیئرمین سری مستان ٹرائبل گرجر ویلفیئر فائونڈیشن ،پردیپ کھنہ چیئرمین سرسوتی سنگیت کالا کیندر، ورندر سنگھ سابق ممبر یوتھ سکھ فیڈریشن، جمیل کوہلی بی ڈی سی چیئرمین پونچھ، بخشی خیم راج دتہ ، ظفر بانڈے ،شبیر بٹ، نصرت شاہ، ایڈوکیٹ سجاد احمد ،سرفراز میر، عبدالرزاق، فاروق بجاڑ، مشتاق کالس اور جاوید چوہدری موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا