کیسے چندشرپسند پورے سماج کو یرغمال بنا لیتے ہیں؟

0
0

توہین مذہب کے معاملہ میں قانون سازی کی ضرورت:مولانا سعید احمد حبیب
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ جموں کشمیر کے صدر مولانا سعید احمد حبیب نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ توہین مذہب کے معاملہ میں سخت قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ گاہے گاہے شرارتی عناصر کی جانب سے سماج کو توڑنے اور لا اینڈ آرڈر کے لئے مسائل پیدا کرنے والوں کو قانونی شکنجہ میں قابو کیا جاسکے ۔مولانا نے کہا کہ ایسے اسباب و حالات کا بھی جائزہ لیا جانا چاہئے کہ آخر چند شر پسند امن دشمن و سماج دشمن اپنی ایسی مذموم کاروائیوں کے ذریعہ کیسے پورے سماج کو یرغمال بنا لیتے ہیں اور پوری قوم کو پریشانی میں مبتلا کردیتے ہیں ۔پوری حکومت اور پورے سماج کیلئے مسائل کو کھڑا کردیتے ہیں ۔ اسلئے ضرور ت ہے کہ سخت قانون سازی کے ذریعے بلا امتیاز مذہب و ملت ایسے تمام عناصر کو سخت پیغام دیا جائے خواہ اس کا تعلق کسی بھی رنگ و نسل سے ہو جو بھی کسی دوسرے کے جذبات سے کھلواڑ کرے اسے سخت قانون سازی کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔مولانا نے موجودہ شرمناک کی سخت مذمت کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ شخص کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کرے۔ مولانا نے فوری پولیس ایکشن کی بھی ستائش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قانونی مکمل غیر جانبداری کیساتھ اپنا کام کرے گا۔ مولانا نے اس موقعہ پر صبر و تحمل کیلئے بھی تمام برادریوں کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا نے زور دے کر کہا کہ بہر صورت امن و امان کو قائم رکھا جائے آپسی مفاہمت کو باقی رکھا جائے جذبات کی رو میں نہ بہا جائے تاکہ ایسے سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے ۔قانون سازیہ کے ذریعہ ہی اس سلسلے کو ہمیشہ کیلئے بند کیا جا سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا