ملک میں کورنا سے اموات کی شرح 1.93فیصد

0
0

نئی دہلی  (یوا ین آئی) ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 944کورونا متاثرین کی موت کے درمیان کورونا اموات کی شرح کم ہوکر دو فیصد سے کم 1.93فیصد رہ گئی ہے ۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پندرہ اگست کو پورے ملک میں 944کورونا متاثرین کی موت ہوگئی جس سے اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 49,980ہوگئی ہے ۔وزارت کا کہنا ہے کہ ملک میں تیز رفتار سے ہورہی کورونا جانچ اور متاثرین کی فوری طورپر شناخت کی وجہ سے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح کم ہے ۔ متاثرین کی وقت رہتے شناخت ہوجانے سے انہیں فوری طورپر ہوم آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے ۔ سنگین طورپر بیمار مریضوں کا علاج موثر طریقہ سے ہورہا ہے جس سے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 18جون کے 3.33فیصد سے کم ہوکر اب 1.93فیصد رہ گئی ہے ۔وزارت نے بتایا کہ امریکہ میں محض 23دن میں, برازیل میں 95دن میں اور اسی طرح میکسیکو میں 141دن میں پچاس ہزار سے زیادہ کورونا متاثرین کی موت ہوگئی تھی جبکہ ہندستان میں 156دن کے بعد مرنے والوں کی تعداد پچاس ہزار کے پار پہنچی۔حکومت کا کہ نا ہے کہ کورونا منیجمنت میں اسپتالوں میں بہتر طبی انتطامات، ہوم آئسولیشن میں مریضوں کو موثر نگرانی، بہتر آکسیجن سپورٹ سسٹم اور مریضوں کو وقت پر اسپتال پہنچانے میں لگی ایمبولنس سروس کے علاوہ دن رات انتھک محنت کررہی آشا ورکروں کا بہت تعاون ہے ۔ آشا ورکروں نے موثر سرویلانس اور وقت پر علاج مہیا کرانے کی سمت میں قابل تعریف کام کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایمس، نئی دہلی کے ماہرین ڈاکٹروں کی ہدایت میں آئی سی یو میں داخل مریضوں کا علاج کررہے ڈاکٹروں کے کلینکل منیجمنت کی مہارت میں اضافہ کرنے سے ملک میں کورونا سے اموات عالمی سطح پر اموات کی شرح سے کم ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 322سے زیادہ کورونا متاثرین نے مہاراشٹر میں دم توڑا۔ اس کے علاوہ تملناڈو میں 127، کرناٹک میں 114، آندھراپردیش میں 87، مغربی بنگال میں 58، اترپردیش میں 58، پنجاب میں 40، گجرات میں 19، راجستھان میں 16، مدھیہ پردیش میں 13، دہلی میں 10اور ہریانہ میں 10کورونا متاثرین زندگی جنگ ہار گئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، جموں۔کشمیر، جھارکھنڈ، کیرالہ، لداخ، تلنگانہ،تریپورہ اور اتراکھنڈ میں دس سے کم تعداد میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی۔ اسی مدت میں انڈومان نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، چندی گڑھ، دادر ناگرحویلی دمن دیپ، ہماچل پردیش، منی پور، میگھالیہ،ناگالینڈ، پڈوچیری اور سکم میں ایک بھی کوروناسے متاثر کی موت نہیں ہوئی۔پورے ملک میں صرف میزورم ہی ایسی ریاست ہے جہاں ایک بھی کورونامتاثرکی موت نہیں ہوئی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا