پتنگ بازی جان لیوا:جموں میں چینی ڈورسے نوجوان کی موت

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سے واقعہ کی تحقیقات اور متاثرین کوامداد فراہم کریں:ـشیعہ فیڈریشن
لازوال ڈیسک

جموں؍؍شیعہ فیڈریشن جموںنے کل شام قاسم نگر جموں میںچائنیز ڈور سے ایک نوجوان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ جموںڈپٹی کمشنر وڈویژنل کمشنر جموں سے اس واقعہ کی انکوائری کر کے ذمہ دار افسرا ن کے خلاف کڑی کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ کنبے کی مناسب امداد کئے جانے کی اپیل کی ہے ۔یہاںجاری ایک پریس بیان میںشیعہ فیڈریشن جموںکے صدر عاشق حسین خان نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے چین کی اشیاء پر پابندی کے اعلان پر عمل ندارد ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کل شام ایک نوجوان سکندر علی خان ولد مرحوم نثار احمد خان ساکنہ بٹھنڈی عمر 35سال نیو پلاٹ اپنے کسی رشتہ دار کے ہاں جا رہا تھا کہ قاسم نگر کے پاس چائنیز ڈور گلے میںپھنس جانے کی وجہ سے اس کی موت واقعہ ہو گئی جس کی وجہ سے ان کے کنبہ کا واحد سہارا اس دنیا سے چلا جانے سے مشکلات سے دو چار ہو گیا ۔خان نے کہا کہ حالانکہ جموںمیںچائنیز ڈور پر پابندی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ کاغذوں کی حد تک محدود ہو کر رہ گیا ہے کیونکہ اس حکم کو عملانے کے لئے کوئی مخلص کوشش نہیں کی جاتیںہیںجس کی وجہ سے ہر سال جانی و مالی نقصان ہو تا ہے ۔خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جموںکے بارے کہا جا تا ہے کہ وہ ایک سخت افسر کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہیںلیکن کسی کا بھی فون اٹھانے کی زحمت گوارا نہیںکرتیںجس کی وجہ سے سول سوسائٹی ان تک رسائی حاصل نہیںکر سکتی ہے ۔خان نے کہا انتظامیہ کی بے حسی اور کوتاہی و لا پرواہی کی وجہ سے ایک غریب آشیانہ اجڑ گیا ۔ان کا واحد کمانے والا اس دنیا میںنہ رہا ۔جوانتظامیہ کی کارکردگی پر سوال پیدا کرتا ہے ۔انہوںنے ڈویژنل کمشنر جموںسے اس واقعہ کی انکوائری کر کے واقعہ کے ذمہ داراوںکے خلاف کڑی کارروائی کر نے کے ساتھ متاثرہ کنبے کی بھر پور امداد کئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے چائنیز ڈور پر فوری طور پر پابندی کرنے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ مقامی کاریگروںکو روزگار مل سکے جو چائنیز ڈور کے استعمال کے بعد بے روزگار ہو گئے ہیں ۔شیعہ فیڈریشن نے سکندر علی خا ن کی موت پر سخت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا