معطل شدہ ڈی ایس پی کیس کے سلسلے میں این آئی اے کے تازہ چھاپے

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے معطل شدہ ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں ہفتے کے روز سری نگر اور دوسرے علاقوں میں تازہ چھاپے ڈالے۔واضح رہے کہ دیویندر سنگھ کو سال رواں کے ماہ جنوری میں اس وقت سری نگر – جموں قومی شہراہ پر گرفتار کیا گیا تھا جب وہ حزب المجاہدین جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجوؤں نوید بابو اور الطاف کو اپنی گاڑی میں جموں لے جارہے تھے۔ ان کی تحویل سے کچھ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم کی مدد سے سری نگر کے نگین علاقے میں ہفتے کو واقع ایک قالین تاجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے وادی کے دیگر کئی علاقوں میں بھی ہفتے کے روز چھاپے ڈالے۔این ا?ئی اے کی جانب سے قریب ایک ماہ قبل معطل شدہ ڈی ایس پی سمیت چھ افراد کے خلاف چارج شیٹ درج کرنے کے بعد یہ چھاپے ڈالے جارہے ہیں۔این آئی اے کی چارج شیٹ میں دیویندر سنگھ کے علاہ نوید مشتاق عرف نوید بابو، عرفان شفیع میر، رفیع راتھر، تنویر احمد وانی اور سید عرفان شامل ہیں۔ دیویندر سنگھ کو سال گذشتہ پولیس میڈل سے نوازا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا