’ہمسفرکے بناء سفرگوارہ نہیں‘

0
0

اوڑی میں شوہر کی موت سے دلبرداشتہ بیوی نے خود کشی کر لی
یواین آئی

سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں ہفتے کی صبح شوہر کی اچانک موت کا صدمہ برداشت نہ ہونے پر بیوی نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے اپنی زندگی تمام کردی۔ذرائع نے بتایا کہ اوڑی کے سعد پورہ علاقے میں جب ایک50 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کے موت کی خبر سنی تو وہ اس قدر دلبرداشتہ ہوگئی کہ اس نے کوئی زہریلی شئی کھا کر اپنی زندگی تمام کردی۔متوفی خاتون کی شناخت کلثوم بیگم ساکنہ سعد پورہ اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کے شوہر اولاد علی شاہ کو چند روز قبل گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں علاج و معالجے کے لئے داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کا اچانک انتقال برداشت نہیں کیا اور کچھ زہریلی شئی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ بیٹھی تھی۔انہوں نے کہا کہ خاتون کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے نیز اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا