پچاس کلومیٹر دور تعلیمی زون اساتذہ کے لئے باعث تکلیف :ذاکر بٹ
بابر نفیس
ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری سے تعلق رکھنے والے ذاکر بٹ جے۔کے ٹی ایف زونل صدر ٹھاٹھری نے چرالہ بلاک کے لئے الگ سے تعلیمی زون کھولنے کا مطالبہ کیا۔ ذاکر بٹ نے پریس بیان میں کہا کہ ٹھاٹھری کا تعلیمی زون چار تحصیلوں پر مشتمل ہے۔ جس میں ٹھاٹھری ، فگسو ، چرالہ اور کا کچھ حصہ آتاہے۔ یہ دو اسمبلی حلقوں یعنی اندروال اور بھدواہ میں تقسیم ہے۔انہوں نے کہاکہ اس زون کا بہت وسیع رقبہ ہے۔ اس میں 120 سے زیادہ سرکاری اسکول ہیں جن میں 6 ہائر سیکنڈری اور 9 ہائی اسکول شامل ہیں۔ اس زون میں 60 کے قریب نجی اسکول بھی ہیں۔ایک ہی تعلیمی زون پر اتنا بوجھ پڑھنے سے خصوصا چرالا بلاک کے اساتذہ اور طلباء دونوں پریشانی کے شکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزیز کہا کہ چرالہ سے ٹھاٹھری50 کلومیٹر دور ہے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کا بہت زیادہ وقت ان کے سرکاری کاموں میں ضائع ہوتا ہے جس کا نتیجہ بالآخر غریب طلباء کی تعلیم پر اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات اساتذہ جب ان کے سرکاری کام وقت پر مکمل نہیں ہوتا ہے تو انہیں ٹھاٹھری کے ہوٹلوں میں دو سے تین دن قیام کرنے پر مجبور ہونا پڑھتاہے۔ ٹھاٹھری سے چرالہ تک نقل و حمل کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کا سفر ممکن نہیں ہے۔ اساتذہ کو آمدورفت کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں میں رات کے قیام کے لئے بھی بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ تعلیمی زون کے دور ہونے سے چیرالہ کے اساتذہ کے لئے جسمانی ، ذہنی اور معاشی دباوء بناریتاہے۔ انہوںنے یہاں کے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے چرالہ کو الگ تعلیمی زون بنانے کی مانگ کی ہے۔