بنی کا گاؤں جنڈیا پینے کے صاف پانی کا منتظر

0
0

محکمہ جل شکتی خواب غفلت میں سو رہا ہے:عوام
حافظ قریشی
بنی ؍؍لگ بھگ تین ہفتوں سے پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث بنی کے گاؤں جنڈیا میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ علاقے میں پینے کا پانی نہیں اور محکمہ جل شکتی گہری نیند میں سو رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے نمائندہ کو بتایا کہ اس سلسلے میں کئی بار محکمہ سے پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کی مانگ کی گئی ۔مگر کئی بار مطالبات کرنے کے باوجود بھی ابھی تک پانی کی سپلائی کو بحال نہیں کیا گیا ۔جہاں پانی انسان کی بنیادی ضروریات زندگی ہے ضرورت ہے مگر عید الاضحی اور رکشاہ بندن جیسے تہوار بغیر پانی کے ہی یہاں کے لوگوں کو منانے پڑے ۔جسکی وجہ سے لوگوں میں محکمہ کے تئیں کافی غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گھروں میں مال مویشیوں کو بھی جان کا خطرہ بن گیا ہے کیونکہ علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے پانی کی سپلائی نہیں ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا