پیر پنجال ٹریکس کی جانب سے پندر ٹریکروں کا قافلہ بہرام گلہ سے روانہ

0
0

پیر پنجال کی سات جھیلوں اور چراہگاہوں کی خوبصورتی کو سامنے لانا خاص مقصد
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍پیر پنجال ٹریکس کی جانب سے سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کی سات جھیلوں کیلئے تین روزہ ٹریکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پندرہ ٹریکر حصہ لے رہے ہیں ۔وہیں اس سفر کا آغاز ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے بفلیاز بہرام گلہ سے ہوا ۔واضح رہے اس ٹریکنگ کا خاص مقصد پیر پنجال کی خوبصورتی کو سامنے لانا ہے جہاں خوبصورت چراہگاہیں اور سات جھیلیں خوبصورتی سمیٹے ہوئی ہیں ۔پیر پنجال کی خوبصورتی میں نندن سر، چندن سر ،سکھ سر، اکال دکشنی، نیلسر اور گم سر اضافہ کرتی ہیں ۔اپنے اس سفر کے دوران ٹریکر س کئی وادیوں ، میدانوں، چراہگاہوں اور پاسز سے گزرتے ہوئے پیر پنجال کی خوبصورتی کو سامنے لائیں گے تاکہ ان مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے ۔وہیں کرونا وائرس کے چلتے ٹریکرس خاص طور پر سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرہ رہتے ہوئے اس سفر کو رواں دواں رکھیں گے اور وبائی مرض کی وجہ سے پیر پنجا ل ٹریکس کی جانب سے اسے مختصر کیا گیا ہے لیکن یہ سلسلہ مستقبل قریب میں بھی چلتارہے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا