16اگست سے عبادگاہوںکوکھولنے کافیصلہ،سماجی دُوری ہوگی ضروری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر حکومت نے پانچ اگست سے لاک ڈاؤن کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے اضلاع کی ریڈ ، اورینج اور گرین زون کی درجہ بندی کی ہے جبکہ ایک اوراہم فیصلہ لیتے ہوئے 16اگست سے عبادتگاہوں کوکھولنے کی اجازت دینے کااعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 24 کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں صوبہ کشمیر کے تمام اضلاع ، (ضلع بانڈی پورہ کے علاوہ) اور صوبہ جموں کے ضلع را م بن کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ وہیںکٹھوعہ ، سانبہ ، بانڈی پورہ ، ریاسی ، ادھم پور ، پونچھ ، راجوری اور جموں اضلاع کو اورینج زون میں شامل کیا ہے جبکہ ڈوڈہ اور کشتواڑ کو گرین زون کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے ۔وہیںحکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہ پر لکھن پور کنٹینمنٹ زون ریڈ یا کنٹینمنٹ زون ہوگا جس میں 500 میٹر کا بفر زون ہوگا۔ریڈ ، اورنج اور گرین میں اضلاع کی یہ درجہ بندی متعلقہ اضلاع میں لاک ڈائون اور اجازت کی سرگرمیوں کے نفاذ کے لئے کی گئی ہے ۔وہیں اضلاع کی اس درجہ بندی کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے گا اور جموں و کشمیر حکومت اس میں مزید ترمیم کرے گی۔اس دوران سرکارکے ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ سے جانکاری دی کہ ایک بڑافیصلہ لیتے ہوئے سرکارنے جموں وکشمیرمیں عبادتگاہوں کوکھولنے کافیصلہ لیاہے جہاں سماجی دُوری لازمی ہوگی۔