عیدالاضحی کا تہوار اور جانوروں کی قربانی بحفاظت اداکریں

0
0

انٹر فیتھ فورم فار چلڈرن کے مذہبی رہنماؤں کی اپیل
پٹنہ،  //:اس سال عیدالاضحی کا تہوار ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پوری دنیا کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہے۔ اس ماحول کے پیش نظر صحت پر کام کرنے والی دنیا کی متعدد تنظیمیں اور حکومتیں بھی تہوار کو محفوظ انداز میں منانے کے لئے ہدایات جاری کررہی ہیں۔بچوں کے لئے بہارانٹر فیتھ فورم فار چلڈرن (بی آئی ایف سی) کے زیراہتمام مختلف مذہبی رہنما اکٹھے ہوئے انہوں نے اس کے رہنما خطوط بھی جاری کئے ہیں۔حضرت سید شاہ شمیم الدین احمدمنعمی (خانقہ منعمیہ) حاجی ایس ایم ثناء اللہ (اداریہ شریعہ) مولانا انیس الرحمٰن (آل انڈیا ملی کونسل) رضوان احمد (جماعت اسلامی ہند) اور دیگر بی آئی ایف سی ممبران نے عوام کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے جسمانی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تہوار منانے کی اپیل کی۔ بار بار صابن سے دھو کر اور ماسک پہن کرہی کوئی کام انجام دیں اور کورونا سے بچنے کے لئے ان چیزوں کواپنے بچوں کو بھی سکھائیں۔
بی آئی ایف سی کے مذہبی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ کوویڈ 19 بنیادی طور پر انسانوں سے انسانوں میں پھیلتاہے، لیکن اس بات کے بھی شواہد ملے ہیں کہ انسانوں سے جانوروں تک میں بھی پھیل سکتا ہے، خاص طور پر کوڈ سے متاثرہ شخص کے رابطہ میں آنے سے۔
اس بیماری سے صحت کے مہلک نتائج، غیر وقتی اموات، غیر ضروری اخراجات اور پریشانیوں سے بچنے کے لئے انہوں نے مشورہ دیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانیاں ادا کرتے وقت کچھ چیزوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔زیادہ بھیڑ کی وجہ سے انفیکشن تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے، لہٰذا بھیڑ کو کم کریں۔ جیسا کہ ہمیشہ قربانی کے وقت کہاجاتا ہے، ہاتھوں اورقربانی کرنے والے اوزاروں کی صفائی کو یقینی بنائیں اور صابن سے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ بیمار نظر آنے والے جانوروں کی قربانی بھی درست نہیں ہے۔ اس لئے اگر جانور بیمار دکھائی دیتے ہیں تو ان کی قربانی نہ کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے قابل اعتماد ذرائع سے جانوروں کی خریداری کے معاملے پر بھی توجہ دی۔
قربانی کے دوران بھی احتیاط برتنا ضروری ہے:
قریبی مسجد،مدرسہ یا کسی اور تنظیم کی مدد لیں تاکہ محلے میں غیر ضروری بھیڑ نہ ہو۔ ہاتھوں کی صفائی، ماسک پہننا، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا وغیرہ کا مکمل خیال رکھیں۔گوشت کو اعلی درجہ حرارت پر دیر تک اچھی طرح پکانے کے بعد ہی صابن سے ہاتھ دھو کر کھائیں اور دوسروں کو کھلائیں۔
علماء نے بی آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے ذریعہ کہا کہ کچھ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہم اپنے آپ کو بھی محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بیماریوں سے بچاتے ہوئے تہوار منائیں گے۔ بچوں، خواتین، بوڑھوں اور پسماندہ خاندانوں کا خاص خیال رکھیں۔ گھر پر ہی عید کی نماز ادا کریں اور اپنی اپنی دعاؤں میں ہر ایک کی خوشی اورباہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے دعا کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا