52.64لاکھ روپئے اسکالر شپ کا اعلان،سی ایم ڈی ، این ایچ پی سی نے 1.08لاکھ روپئے سپورٹس اکالرشپ کی پہلی قسط کی سپرد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این ایچ پی سی کی جانب سے ابھرتے کھلاڑیوں کیلئے 52.64لاکھ روپئے اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا جس کے تحت سی ایم ڈی ، این ایچ پی سی ،اے کے سنگھ نے 1.08لاکھ روپئے سپورٹس اکالرشپ کی پہلی قسط فرید آباد میں سپردکی ۔اس موقع پر رتیش کمار ڈائریکٹر پروجیکٹس ، این کے جین ڈائریکٹر پرسنل ،ایم کے متل ڈائریکٹر فائنانس، وائی کے چوبے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور اے کے سریوستاوا سی وی او این ایچ پی سی موجود تھے ۔واضح رہے این ایچ پی سی کی جانب سے سپورٹس اسکالر شپ اسکیم کے تحت ابھرتے کھلاڑیوں کیلئے 52.64لاکھ روپئے اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے جہا ں دس کھلاڑیوں کو کبڈی، فٹ بال، باکسنگ، ریسلنگ اور پیرا سپورٹس سے اگلے تین برس کیلئے شامل کیا گیا ہے ۔وہیں سی ایم ڈی ،این ایچ پی سی نے اسکالرشپ کی پہلی قسط 108000روپئے کی واگزار کی ۔اس دوران اے کے سنگھ ،سی ایم ڈی ،این ایچ پی سی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ پی سی اسپورٹس اسکالر شپ اسکیم کے تحت نوجوان کھلاڑیوںکے حوصلوں کو بلند کرنے کیلئے اسکالر شپ واگزار کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے کھلاڑیوں کو اسکالرشپ حاصل کرنے کیلئے مبارک باد پیش کی ۔اس سلسلے میں کھلاڑی الیٹ اسکالر زمرے میں بارہ ،تیرہ اور چودہ ہزار روپئے ماہانہ ملیں گے ،اسکالر زمرے میں نو،دس اور گیارہ ہزار روپئے ماہانہ وصول کریں گے ۔وہیں باکسنگ ،ریسلنگ اور پیرا سپورٹس کھلاڑی 48000روپئے اضافی وصول کریں گے