جموں و کشمیر میں پانچ اگست 2019 کے بعد نافذ کئے جانے والے تمام قوانین کو غیر آئینی گردانتے ہیں: غلام احمد میر

0
0

جموں، 30 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ ہم جموں و کشمیر کے بارے میں پانچ اور چھ اگست کو لئے گئے فیصلوں کو غیر آئینی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کے بعد بنائے جانے والے قوانین کو بھی ہم غیر آئینی ہی گردانتے ہیں۔

موصوف صدر نے یہاں ایک انٹریو میں کہا: ‘جموں و کشمیر کے بارے میں جو فیصلے پانچ اور چھ اگست 2019 کو لئے گئے اور اب پچھلے گیارہ مہینوں سے نئے قوانین لائے جا رہے ہیں، جب ہم بنیادی فیصلوں کو ہی غیر آئینی اور غیر قانونی سمجھتے ہیں تو اس کے بعد لاگو کئے جانے والے قوانین کو کیسے جائز گردانیں گے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا