وزیراعظم کی’من کی بات‘میں سرپنچ بلبیر کور کی تعریف،جموں وکشمیرکیلئے باعث فخر

0
0

ڈی جی پی سی ،جموں و کشمیر گردوارہ پربندھک بورڈ اور مختلف سکھ اکائیوں نے نوازہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ضلع گردوراہ پربندک کمیٹی جموں ،جموں و کشمیر گردوارہ پربھندک بورڈ اور مختلف سکھ اکائیوں نے گردوارہ گرو نانک صاحب جموں میں سرپنچ بلبیر کور کو نوازہ ۔یہاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ خالصہ نے کہا کہ من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے جموں وکشمیر کی دو خواتین سرپنچ اور ایم سی صدر کی کرونا کنٹرول میںنمایاں خدمات کو سراہا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ من کی بات پروگرام کو ملک میں سماعت کیا جاتا ہے اور جموں وکشمیر کی بیٹی بلبیر کور سرپنچ تریوا گرام پنچائت نے جموں و کشمیر کا نام بلند کیا ہے ۔انہوںنے کرونا کی لڑائی میں اپنی نمایاں خدمات انجام دی ہیں جہاں انہوں نے تیس بیڈ و ں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیا اور اس میں سہلولیات کا بھی انتظام کیا ۔انہوںنے مزید کہا کہ سرپنچ موصوفہ نے اس سینٹر اور گرد و نواح کے علاقہ جا ت میں سینی ٹائزیشن بذات خود اور رضاء کاروں کی مدد سے کی اور ان کی جانب سے کرونا کی لڑائی میں اٹھائے جانے والے اقدامات قابل سراہنا ہیں ۔واضح رہے سرپنچ موصوفہ ایم بی اے کی ڈگری کرنے کے بعد عوامی خدمات کیلئے اس میدان میں آئیں جہاں وہ عوام کیلئے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔اس موقع پر سرپنچ موصوفہ کو جگجیت سنگھ صدر ڈی جی پی سی جموں اور سیکریٹری ڈی جی پی سی جموں فتح سنگھ نے نوازہ جہاں جتھیدار موہندر سنگھ صدر شرومنی اکالی دل جموں و کشمیر ، منموہن سنگھ خالصہ، رمنیک سنگھ، موہندر سنگھ، بلونت سنگھ، نرندر سنگھ خالصہ و دیگران موجود ترہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا