اوڑی میں ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پورٹر ہلاک

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی دوپہر کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی پورٹر (مزدور) ہلاک ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اوڑی میں ایل او سی پر بدھ کی دوپہر کو پاکستانی فوج کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک پورٹر ہلاک ہوا ہے۔انہوں نے مہلوک پورٹر کی شناخت 26 سالہ الطاف حسین ولد سلیمان جندھر ساکنہ گوہالان اوڑی کے بطور کی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک پورٹر فوج کی 11 ماہار یونٹ کے ساتھ کام کررہا تھا اور وہ لاچھی پورہ علاقے میں ٹکہ راجپوت پوسٹ پر تعینات تھا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے اوائل سے جاری کورونا وبا کے باوصف بھی بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مشکل بن گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سال رواں کے دوران اب تک طرفین کے درمیان سرحدوں پر گولہ باری کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا