راجوری میں ایل او سی پر دراندازی کے دوران دو جنگجو ہلاک، ایک زخمی

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی شب دراندازی کرنے کی کوشش کے دوران دو جنگجو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی شب بھارتی فوجی اہلکاروں نے دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے جنگجوؤں پر فائرنگ کردی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران غالباً کسی جنگجو کا زیر زمین بارودی سرنگ پر پیر پڑنے سے ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک جنگجو بر سر موقع ہی ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ بعد ازاں زخمیوں میں سے ایک جنگجو زخموں کی تاب نہ لانے کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجوؤں کی لاشیں ابھی برآمد نہیں ہوئی ہیں ایسا لگتا ہے ان کے دیگر ساتھیوں نے لاشوں کا اٹھایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پر اس پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا