لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ گرین بْک سینٹر گوجر نگر جموں کی جانب سے گزشتہ روز جموں کے کریانی تالاب میں کتب خانے کی برانچ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین بْک سینٹر گوجر نگر نے گزشتہ روز اپنی ایک نئی برانچ کا افتتاح کیا۔نئی برانچ جموں کے کریانی تالاب علاقے میں کھولی گئی ہے۔ اس برانچ کا افتتاح قاری شبیر امام جامع مسجد کریانی تالاب جموں نے کیا۔ افتتاح سے قبل دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا، وہیں تلاوتِ کلام پاک بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ ’گرین بْک سینٹر ‘ کی نئی برانچ کریانی تالاب میں تمام دینی علوم پر مبنی کتابیں دستیاب ہیں، بچوں کے قاعدے، عربی و فارسی کی کتابیں، اْرود ادب کی کتابیں، کلامِ پاک، تفسیر و ترجمہ ، احادیث،اسلامک چارٹ، وال پیپرس اور دینی علوم پر مبنی دیگر کتابیں و مواد موجود ہے۔