شکوہ کس سے کیا جائے؟

0
0

سُرنکوٹ سیاحتی مقامات سے لیس لیکن حکومتی عدم توجہی ترقی میں رکاوٹ
افتحار جعفری
سرنکوٹ؍؍ تحصیل سرنکوٹ کے متعدد مقامات بے پناہ خوبصورتی سے مالا مال ہیں مگر محکمہ سیاحت کی عدم توجہی کی وجہ سے ہنوز تشنہ ترقی ہیں۔قدرتی مناظر سے بھرپور لیس رنجارٹی، شاہ ستار، سری مستان، نوری چھم و دیگر کئی مقامات جنکو محکمہ سیاحت اگر چاہتا تو ریاست و بیرون ریاست کے سیاح ان مقامات سے بحرہ مند ہوتے اور ضلع پونچھ کے غریب عوام کی اقتصادیات کو بھی چار چاند لگتے لیکن شکوہ کس سے کیا جائے نہ ہی تو سڑکیں ہیں اور اگر ہیں بھی تو حکومت وقت کی بے توجہی کی وجہ سے گھوڑوں کے چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ضلع کی عوام بارہا بار حکومت سے ان مسائل پہ غور کرنے کی گزارش کر چکی ہے لیکن حکمران طبقے کے کانوں پہ جوں تک بھی نہیں رینگی۔ایک بار پھر عوام الناس پونچھ حکومت وقت سے اپیل کرتی ہیکہ متعلقہ محکمہ جات کے آفیسر ان بالا علاقوں کی قسم پرسی کی طرف توجہ دیں اور سیاحتی مراکز کو ترقی دیں اور سڑکوں سے بھی ان مقامات کو جوڑیں تاکہ عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا جا سکے اور اقتصادی ترقی کو بھی آگے بڑھایا جائے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا