پرائمری ہیلتھ سینٹرراجگڑھ میں طبی عملے کی اسامیاں خالی

0
0

عوام کی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری توجہ کی اپیل
مشکور احمد

راجگڑھ؍؍ ضلع رام بن سے دور دراز علاقہ تحصیل راجگڑھ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ڈینٹل ڈاکٹر کا نہ ہونا عام لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گیاہے ۔مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوری تحصیل راجگڑھ میں ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر ہے مگر بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ  اسمیں بھی عملہ پورا نہیں ہسپتال میں بہت ساری پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ ہم نے کئی بار انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ راجگڑھ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں خالی آسامیوں کو پر کیاجائے۔ مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے خاص کر عوام ڈینٹل ڈاکٹر کی کمی محسوس کرتی ہے ۔کیونکہ آج لاک ڈاؤن ہے اگر کسی شخص کے دانت میں معمولی درد بھی ہوتا ہے تو  اس کے لئے کافی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ رام بن جانا پڑتا ہے اور کبھی وہاں بھی ڈاکٹر وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ ہم بزریعہ اخبارضلع انتظامیہ رام بن خصوصاًسی ایم او رام بن ،بی ایم او بٹوت جموں و کشمیرمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری راجگڑھ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں خالی اسامیوں کا پر کیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا