اِمتحانات ، اِنٹرویو کے اِنعقاد کیلئے نقش راہ پر غور و خوض کیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍چیئرمین جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن بی آر شرما آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملے ۔ چیئرمین نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن کے کام کاج سے متعلق مختلف اہم امور پر بات چیت کی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف اِمتحانات کا اِنٹرویو بشمول جموںوکشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے اِنعقاد کے لئے تیار کئے جارہے نقش راہ کے بارے میں تفصیل دی۔اُنہوں نے خالی اَسامیوں کے لئے بھرتی عمل کو سرعت دینے سے متعلق معاملہ پر بھی ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کمیشن کے کام کاج میں بہتر ی لانے کی کوششوں کا جاری رکھتے ہوئے اسے ایک معیاری ادارہ بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے چیئرمین کو اِمتحانات و اِنٹرویو کے بروت انعقاد کویقینی بنانے اور اُمیداوار کے انتخاب میں شفافیت لانے کی چیئرمین کو ہدایت دی۔