جموں میںٹول پلازوں کی مار !

0
0

جموں شہر کو ٹول پلازوں کے شہر میں تبدیل کیا جا رہا ہے کے نعرے لگاتے ہوئے کئی سیاسی جماعتیں حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کر رہی ہیں جس کے تحت لکھن پور میں ٹول پلازے قائم ہوا ۔اس سلسلے میںسیاسی جماعتیں مرکزی سرکار کے پتلے بھی نظر آتش کر کے اپنا احتجاج درج کروارہی ہیں اور ان ٹول پلازو ں کی واپسی کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔پوری دنیا اس وقت کروناوائرس کی وجہ سے بے حد متاثر نظر آ رہی ہے اور وطن عزیز میں بھی ہر آئے روز ریکارڈکیسز درج ہو رہے ہیں ۔جموں و کشمیر میں اس کا خاصہ اثر دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں گزشتہ روز سات سو سے زائد کیسز درج ہوئے اور نو اموات بھی ہوئیں۔اس وقت جموں وکشمیر کی عوام ایک جانب کرونا وائرس کی مار جھیل رہی ہے اور دوسری جانب بالخصوص جموں کی عوام کو ٹول پلازوں کی مار سخت مشکلات پیدہ کر تی دکھائی دے رہی ہے ۔اس سے قبل عوام نصب ٹول پلازوں کی منسوخی کا مطالبہ کر رہی تھی کہ حکومت لکھنپور اور اکھنور ہائی وے پر ٹول پلازے قائم کرنے کا فیصلہ لے رہی ہے جس کی پورے سماج میں ہر سماجی اور سیاسی جماعت خوب مذمت کر رہی ہے ۔عوام وزیر اعظم ہند سے مطالبہ کر رہی ہے کہ ٹول پلازوں کو ہٹایا جائے اور جموں و کشمیر بالخصوص جموں کی عوام کو اس مار سے بچایا جائے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لوگ کرونا وائر س کی وجہ سے اپنے گھروں میں بند ہیں اور کووڈ پروٹوکول کی پاسداری کر رہے ہیں تو دوسری جانب حکومت ٹول پلازے قائم کرنے کے فیصلے لے رہی ہے ۔کرونا وائرس کی وجہ سے پیدہ شدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مرکز نے بیس لاکھ کرو ڑ روپئے کا معاشی پیکیج واگزار کرنے کا ااعلان کیا تاکہ کرونا کی مار جھیل رہی عوام کو راحت مل سکے اور بھارت کو خود انحصار بھارت بنایا جائے ۔اسی دوران جموں وکشمیر کی عوام اس پیکیج سے کئی امیدیں لگا بیٹھی تھی کہ ڈیزل پٹرول کے بڑھتے داموں کی مار جھیلنی پڑی ابھی اسی کی مخالفت میں احتجاج ہو رہے تھے کہ ٹول پلازوں کا معاملہ سامنے آیا جو جموں خطہ کی عوام کیلئے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے ۔حکومتی سطح پر جموں وکشمیر کی عوام کے مالی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹول پلازوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چائے اور عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ٹول پلازے ہٹانے چاہئے کیونکہ اس وقت عوام کئی طرح کے مسائل سے دو چار ہے اور ٹول پلازوں کی مار جھیلنے کے قابل نہیں ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا