پہلے ریاست کادرجہ پھراسمبلی انتخابات ہوں:آزاد

0
0

وزیر اعظم سے اہم ملاقات ،جموں وکشمیر کے امور پر تبادلہ خیال
کے این ایس

نئی دہلی؍؍راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے نئی دہلی میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے اہم ملاقات کی ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان جموں وکشمیر کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔غلام نبی آزاد نے ملاقات کے دوران نریندر مودی کی سربراہی والی مرکزی حکومت کے سامنے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ رکھا جبکہ انہوں نے کانگریس ،نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے سیاسی رہنمائوں کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کی بھی مانگ کی ۔غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے نئی دہلی میں جمعرات کے روز ملاقات کی ۔اس اہم ترین ملاقات میں جموں وکشمیر کے امور پر ہی تبادلہ خیال کیا گیا ۔غلام نبی آزاد نے اس ملاقات کی تصدیق کی ۔انہوں نے کہاخبررساں اِدارے’کے این ایس‘کوبتایاکہ ’’میری وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے ملاقات صرف اور صرف جموں وکشمیر کے امور کے حوالے سے ہوئی ‘‘۔ان کا کہناتھا کہ طویل ترین ملاقات کے دوران انہوں نے (غلام نبی آزاد ) نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے سامنے یہ مانگ رکھی کہ اب دفعہ370اور35اے کی تنسیخ کو ایک سال مکمل ہونے جارہا ہے ،لہٰذا جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔ان کا کہناتھا ’میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ پہلے ریاستی درجے کی بحالی اور بعد میں فوری طور پر اسمبلی انتخابات کرائے جائیں ،یوٹی میں الیکشن کرانا بے معنی ثابت ہوگا ‘۔غلام نبی آزاد نے کہا ’گورنر رول کسی بھی طور منتخب عوامی حکومت کا نعمل بدل نہیں ہوسکتا ہے ‘ ۔ان کا کہناتھا کہ جموں وکشمیر میں گور نر رول کے دوران تعمیر وترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا ہے ،اسکے لئے منتخب عوامی حکومت کا ہونا لازمی ہے جبکہ ’میں نے یہی بات وزیر اعظم کے سامنے بھی رکھی کہ پہلے ریاستی درجے کو بحال کیا جائے اور بعد میں فوری طور پر اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں ‘۔ ان کا کہناتھا ’گور نر رول میں تعمیر وترقی ممکن نہیں بلکہ عوامی نمائندہ حکومت ہی عوامی مسائل ومشکلات کا ازالہ کرسکتی ہے ‘۔غلام نبی آزاد نے کہا ’ملاقات کے دوران میں نے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کافہ اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے ،لہٰذا عالمی وبا کو روکنے کیلئے مئوثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ‘۔غلام نبی آزاد نے جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مئوثر اقدامات کرنے چاہئے جبکہ لوگوں کو بھی وبائی بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدا بیر اپنا نے چاہئے اور طبی وحکومتی ہدایات پر من وعن عمل کرنا چاہئے کیونکہ جاں ہے تو جہاں ہے ۔غلام نبی آزاد کا یہ بھی کہناتھا کہ سیاسی رہنمائوں کی سیکیورٹی پر بھی انہوں نے وزیر اعظم کیساتھ بات کی ۔غلام نبی آزاد نے کہا ’میں وزیر اعظم سے کہا کہ جن سیاسی لیڈران خاص طور پر کانگریس ،نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے رہنمائوں کی سیکیورٹی میں یا تو کمی گئی ہے یا مکمل طور پر ختم کی گئی ،اس کا از سر نوجائزہ لیا جائے اور سیاسی رہنمائوں کی سیکیورٹی یقینی بنایا جائے ‘۔ان کا کہناتھا کہ جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے سیاسی رہنمائوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا لازمی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا