گگڑیاں میں کیمپ ایک دن میں1751 ڈومیسائیل اجراء
ریاض ملک
منڈی ؍؍تحصیل منڈی میں تحصیلدار شہزاد لطیف خان نے آتے ہی عوام کے کاموں کو اولین فرصت میں حل کرنے کی کوشش جاری رکھی ہے۔جس سلسلہ میں اب تک ساوجیاں لورن میں کیمپ لگا کر ڈومسائیل سرٹیفکیٹ جاری کی گئی۔اسی سلسلہ میں آج گگڑیاں کی پنچائیت بی میں کمپ لگا کر1751ڈومیسائیل سرٹیفکیٹ جاری کی گئی ہیں۔ اس سے قبل پنچائیت چھول میں کیمپ لگایاگیاتھا۔جس کے بعد اج تحصیلدار منڈی کے ساتھ ساتھ نائب تحصیلدار لورن ساوجیاں محمد طیب خان پٹواری حلقہ ودیگر عملہ بھی موجود رہے۔اس حوالے سے تحصیلدار منڈی نے لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ سرٹیفکیٹ مرحلہ وار بنتی رہے گی۔ فلوقت کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ترجیح دی جائے۔اور زیادہ بھیڑ سے پرہیز کریں۔ہر کسی کی سرٹیفکیٹ بن کر ہی رہے گی۔ اس کے لئے عوام انتظامیہ کا تعاون کریں۔