ضلع ترقیاتی کمشنر کے احکامات غیر دانشمندانہ : شاہنواز چوہدری
افتحار جعفری ؍ آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍ جموں و کشمیر کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری شاہنواز چوہدری پریس کے نام سے جاری بیان میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو غیر دانشمندانہ اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ نمائندگان کو دئے گے بیان میں کہا ہیکہ قصبہ سرنکوٹ میں کسی بھی طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ کو جانے کی اجازت نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو دو سے تین کلو میٹر کا سفر طہ کرنا پڑ رہا ہے جن میں بچے، عمر رسیدہ افراد ، مریض و حاملہ خواتین کو گناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہیکہ لئے گے فیصلوں پر نظرثانی کی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات حاصل ہو۔انہوں مزید کہا کہ دوکانیں کھولنے وقت بھی کم کر دیا گیا ہے جس سے ذیادہ بھیڑ کے خدشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر دوکانداروں کو ذیادہ وقت دیا جائے گا تو اس صورت میں لوگوں کی بھیڑ کم رہے گی۔انہوں نے منریگا اسکیم کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ منریگا رقومات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے جس سے لوگ بھوک مری کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نیفوری طور پر منریگا رقومات کی ادائیگی کی مانگ کی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے لئے گے فیصلوں کے متعلق لوگ تذبذب کا شکار ہیں جو کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہیکہ لوگوں کو مفصل جانکاری فراہم کی جائے۔انہوں نے اس بات کا انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گے فیصلوں پر نظر ثانی نہ کی گئی تو مجبوراً انہیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا جسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔