ادارہ لازوال کی جانب سے سوگوار کنبے کے ساتھ اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍وادی کے سینئر صحافی اور روزنامہ ’لازوال ‘کے بیوروچیف ،کشمیرشاہ ہلال کے والد محترم غلام نبی اس دنیا فانی کو خیر آباد کہہ گئے ہیں۔واضح رہے مرحوم ایک بہترین مداح رسول ﷺتھے۔مرحوم چند روز سے علیل تھے اور اس سلسلے میں انہیں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں سکمز کیلئے منتقل کیا اور مرحوم دوران سفر ہی دنیا کو خیر آباد کہہ گئے ہیں۔ان کے انتقال پر ملال پر ادارہ لازوال کے مدیر اعلیٰ یاسمین چوہدری، ادارہ کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد نے اظہار دکھ کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور پسمندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔وہیں ادارہ کی ٹیم نے اپنے ساتھی شاہ ہلال کے اس دکھ میں برابر شرکت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ادارہ کی جانب سے اعجاز الحق بخاری، محمد علی ،نریندر سنگھ، محمد جعفر بٹ، سید بشارت الحسن و دیگران نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔