کشمیر میں پہلا نوجوان موبائیل گیم کا شکار

0
0

پلوامہ میںPUB-Gکھیلنے کے دوران13سالہ طالب علم نے خود کشی کر لی
کے این ایس

سرینگر؍؍؍کشمیر وادی میں پہلی بار موبائیل گیم PUB-Gکھیلنے کے دوران پلوامہ میں ایک 13سالہ طالب علم نے خود کشی کر لی ہے ۔اس دوران وادی میں اپنی نوعیت کے اس پہلے واقعے پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پایا جارہا ہے۔ادھر گلمرگ میں ایک فوجی اہلکاراپنی ہی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہوا ہے پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیو زسروس( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک13سالہ طالب علم نے موبائیل گیم PUB-Gکھیلنے کے دوران خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈانگر پورہ کے قصبہ یار محلہ میں اس وقت صف ماتم بیچھ گئی جب علاقے دونوں بھائی اپنے گھر کے اندر کھیل رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ موبائل فون پر PUB-G موبائل گیم کھیلنا ، جو شاید ان کے والد کا تھا ، دونوں بھائیوں کے مابین تنازعہ کا باعث بن گیا۔بتایا جاتا ہے کہ بڑے نے ہار مان لی اورخود کو پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔اسدل دہلانے والے واقعے کے بعد پوری وادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیوں پورے ملک کے ساتھ ساتھ کشمیر وادی میں موجودہ لاک ڈون کے دوران جگہ جگہ پر نوجوانوں کوٹولیوں میں دیکھا جا سکتا ہے ،جس پر عوام حلقوں میں تشویش پایا جا رہا ہے۔ادھر شمالی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں اتوار کے روز بعد دوپہر اس وقت سرا سیمگی پھیل گئی ہے جب علاقے میں تعینات ایک فوجی اہلکار23سالہ اکشے کمارساکن ہریانہ ڈیوٹی پر تعینات تھا ،جس دوران اس کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکلی جوانہیں لگ گئی جس کے نتیجے میںمزکورہ فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا ۔ذرائع نے بتایا اس دوران اگر چہ اہلکار کو فوری طور ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی ہے تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔ذرائع نے بتایامزکورہ فوجی اہلکار 19گرینڈائرس سے وابستہ تھا اور علاقے میںدیور گلی لولا لائن آف کنٹرول پر تعینات تھا،پولیس نے اس سلسلے میںا یک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا