پروجیکٹوں، پروموٹر اور ایجنٹوں کی ویب بیسڈ رجسٹریشن لازمی

0
0

جموں وکشمیر ریل ایسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ )رولز 2020کو منظوری
لازوال ڈیسک

سر ینگر؍؍اِنتظامی کونسل کی میٹنگ جو آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقد ہوئی ،نے جموں وکشمیر ریل ایسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ رولز 2020کے مسودے کو کو ریل ایسٹیٹ ریگولیشن ایکٹ 2016 جوحکومت ہند کی وزارت داخلہ کے جاری کئے گئے حکمنامے کے تحت یونین ٹریٹری پرلاگو کیا گیا، کو منظوری دی گئی ۔اس فیصلے سے یونین ٹریٹری میں ریل ایسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ ریل ایسٹیٹ شعبے کی تنظیم و ترقی یقینی بنائی جاسکے جس میں پلاٹوں ، اپارٹمنٹ ، عمارات اور ریل ایسٹیٹ پروجیکٹوں کی فروخت ایک فعال اور شفاف طور پر یقینی بنائی جاسکے ۔ اس سے صارفین کے مفادات کا تحفظ کے لئے تنازعات کی فوری نپٹارے کے لئے ایک عدالتی میکانز م کے قیام کے ذریعے یقینی بنایاجائے گا۔نئے قواعد کے تحت ریل ایسٹیٹ پروجیکٹوں اور ایجنٹوں کے لئے ویب بیسڈ آن لائن نظام کے ذریعے رجسٹریشن کرنا لازمی ہوگا ۔اس طر ح پروموٹر کی تمام تفصیلات بشمول اُس کی کارکردگی اور ریل ایسٹیٹ سے متعلق پروجیکٹوں ،تنازعات اور رجسٹرڈ ایجنٹوں ، کنسلٹنٹوں ، ترقیاتی منصوبوں ، مالی معاملات سے متعلق تمام تفاصیل عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔یہ قواعد و ضوابط اتھارٹی اور اپلیٹ ٹربیونل کے اختیارات کی وضاحت اور ہرجانہ سے متعلق تفصیل کے علاوہ شکایت کنندگان کی جانب سے ریل ایسٹیٹ ریگولیشن ایکٹ2016کے تحت کسی بھی خلاف ورزی کے لئے اتھارٹی میں شکایات بھی درج کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ کی تیار ی اور حساب و کتاب بھی قائم کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا