تین ماہ میں ہندوستان میں یومیہ 10 لاکھ نمونوں کی جانچ ہو گی : ہرشوردھن

0
0

نئی دہلی ، 16 جولائی ( یواین آئی ) مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ کے اندر ملک میں کورونا کے نمونوں کی جانچ کی صلاحیت بڑھ کر یومیہ 10 لاکھ ہو جائے گی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نےآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نئی دہلی میں نئی ​​او پی ڈی عمارت ’راجکماری امرت کور او پی ڈی‘ کے افتتاح کے موقع کہا کہ مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ کوششوں سے ملک جلد ہی کورونا سے جنگ جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا جانچ کرنےوالی لیبز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا