زائڈس نے کورونا ویکسن کا انسانی تجربہ شروع کیا

0
0

جائکوو – ڈی کا پہلا ڈوزدیاگیا،تجربہ 1000افراد پر کیا جائے گا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستانی دوا ساز کمپنی زائڈس کیڈیلا نے کورونا وائرس کوویڈ 19کے ممکنہ ٹیکے کا انسانی تجربہ شروع کردیا ہے ۔کمپنی نے بدھ کو یہ اطلاع دی کہ پری کلینیکل ٹاکسٹی ٹرائل میں کوویڈ -19 کا اس کا ممکنہ ویکسن جائکوو- ڈی محفوظ پایا گیا۔کمپنی نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انسانی تجربے کے تحت جائکوو – ڈی کا پہلا ڈوز آج دیا ہے ۔اس کا انسانی تجربہ 1000افراد پر کیا جائے گا۔کمپنی کے چیئرمین پنکج آر پٹیل نے آج بتایا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں یہ بڑا قدم ہے ۔زائڈس نے اس ماہ کے شروع میں یہ اعلان کیا تھا کہ احمدآباد کے ویکسن ٹیکنولوجی سینٹر میں بنائے گئے جائکوو – ڈی کا پری کلینیکل ٹرائل کامیابی کے ساتھ پورا کرلیا گیا ہے اور اسے کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن سے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انسانی تجربے کے لئے منظوری مل گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا