جموں و کشمیر بینک پورے ملک کی ڈجیٹل لین دین میں چوتھے نمبر پر

0
0

رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں ایک کروڑ83لاکھ ڈجیٹل ادائیگی والے لین دین
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍محکمہ ہند کے منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (MEITY) کے پلٹ فارم ڈجی دھن پر موجود اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر بینک پورے ملک کی ڈجیٹل لین دین میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ ملک کے کئی سر کردہ بینکوں سے آگے جموں و کشمیر بینک نے موجودہ مالی سال2010-21کے پہلے سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ83لاکھ ڈجیٹل ادائیگی والے لین دین کئے ہیں اور14جولائی کو یہ بینک ڈجیٹل انڈیا مشن کے سرکردہ چار بینکوں میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈجی دھن ڈیش بورڈ نامی ایک ایسا پلیٹ فارم رکھا ہے جس سے کہ ملک بھرکی ڈجیٹل لین دین کو دیکھا جارہا ہے اور مکمل شفافیت کے ساتھ اسکے اعداد و شمار جاری کئے جاتے ہیں۔ س اعزاز کو حاصل کرنے بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ڈجیٹل مشن کی طرف ہمارا ایک بہت بڑا قدم ہے اور ملک کے سینکڑوں بینکوں میں سے اس حوالے سے چوتھا مقام حاصل کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ یہ اس بات کی بھی نشاندہی ہے کہ بینک کا ٹیکنالوجی شعبہ کتنا مظبوط ہے جس سے ہم نے موبائل بینکنگ، ای بینکنگUPI,پوئنٹ آف سیل (POS) کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ وغیرہ سہولیات کو اپنے گاہکوں کیلئے بہم رکھا ہے۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ جہاں قومی سالانہ منصوبہ8کروڑ ٹرانزکشنز کا ہے وہاں جے کے بینک اس جانب اپنا رول بخوبی نبھا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا