رہائش گاہ چھاپہ ،تلاش جاری ،سب ضلع اسپتال سینی ٹائزیشن کیلئے سیل
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍پہاڑی وسرحدی ضلع راجوری میں اپنی نوعیت کے انوکھے اور پہلے واقعے کے دوران نوشہر علاقے میں تعینات ہیلتھ آفیسر کورونا ٹیسٹ آنے کے بعد کہیں لاپتہ ہوگئے ہیں ،جنکی تلاش بڑے پیمانے جاری ہے ۔ادھر انتظامیہ نے کووڈ۔19قواعد وضوابط کے تحت سب ضلع اسپتال نوشہرہ راجوری کو سیل کردیا گیا ۔نوشہرہ راجوری میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں سب ضلع اسپتال میں تعینات ایک ہیلتھ آفیسر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ،جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگیا ۔ذرائع نے مذکورہ آفیسر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُسکی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے جبکہ اُسکی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ڈالا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ حکام کے مطابق نوشہرہ راجوری کے سب ضلع اسپتال کوکورونا میں مبتلاء ایک ہیلتھ آفیسر کے لاپتہ ہونے کے بعد سیل کردیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہیلتھ آفیسر کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روزمثبت ظاہر ہوا تھا۔حکام کے مطابق ایک ٹیم لاپتہ کورونامریض کے گھر پہنچی لیکن وہ گھر سے لاپتہ تھا جس کے بعد اْس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ ایڈیشل ضلع کمشنر ایس ایس سیمبیال کے مطابق نوشیرا کے سب ضلع اسپتال کو احتیاطی طور سیل کیا گیا ہے تاکہ وہاں کی سینی ٹائزیشن کی جائے اوراس کے علاوہ پورے عملے کو قرنطین کیا گیا ہے۔