راجناتھ سنگھ کالداخ وجموں وکشمیرکادورہ17سے

0
0

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل وائی کے جوشی وزیردفاع کا استقبال کریں گے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیردفاع راج ناتھ سنگھ چین اور پاکستان مقبوضہ کشمیر سے متصل سرحدی علاقوں میں فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ اور ہفتے کو لداخ اور جموں و کشمیر کے دورے پر رہیں گے ۔ذرائع کے مطابق 17جولائی کو وزیر دفاع کے ساتھ فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے بھی جائیں گے ۔فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل وائی کے جوشی وزیردفاع کا استقبال کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع سرحدی عبوری چوکیوں کا دورہ بھی کریں گے اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔لداخ میں 14 ویں کور کے ہیڈکوارٹر میں کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ہریندر سنگھ انہیں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)پر چین اور ہندوستان کی فوجوں کے درمیان ٹکراؤ ٹالنے کے لئے بنے اتفاق پر عمل درآمدگی کی معلومات دیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا