قاتل کورونا کاقہر :ایک دن میں ریکارڈ اموات

0
0

جموں وکشمیرمزید11اموات کیساتھ کل تعداد206ہوگئی
لازوال ڈیسک

جموں/سرینگر؍؍؍جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی قہر انگیزی جاری رہنے کے بیچ وادی کشمیر میں مزید11افراد اسپتالوں میں علاج کے دوران زندگی کی جنگ ہار گئے ۔ان ہلاکتوں کیساتھ ہی یہاں مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر206ہوگئی ۔وادی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر188جبکہ جموں میں18اموات ہوئیں ۔ اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں منگلوار اور بدھ کی درمیانی رات کو اسپتالوں میں زیر علاج 11افراد کی موت ہوگئی ۔مرنے والوں میںسوپور کی60سالہ خاتون ،لڈورہ سے تعلق رکھنے والے85سالہ شہری ،ہتھ لنگو سوپور کے 60سالہ شہری ،لعل بازار سرینگر سے تعلق رکھنے والے55 سالہ شہری ،الٰہی باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والے 70سالہ شہری ،نیو کالونی پلوامہ کے77سالہ شہری اور کھریوان اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 65سالہ شہری شامل ہیں ۔ سرینگر کے مضافات میں واقع شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( سکمز) کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 3کا تعلق بارہمولہ 2تعلق سرینگر اوریک تعلق پلوامہ سے ہے ۔اموات کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ سوپور بارہمولہ 60سالہ شہری کو13جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ صبح4بجے انتقال کرگیا ،مذکورہ مریض نمو نیا اور دیگر امراض میں مبتلاء تھا۔ 85سالہ لڈورا سے تعلق رکھنے والے شہری کو جی ایم سی بارہمولہ سے یہاں منتقل کیا گیا تھا ۔مذکورہ مریض نمونیا ،ہائپر ٹینشن ،سی وی ڈی اور سی او پی ڈی امراض میں مبتلا تھا اور صبح 6بجکر30منٹ پر انتقال کرگیا ۔انہوں نے کہا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا ۔ان کا کہناتھا کہ ہتھ لنگنو سوپور کا شہری صبح7بجے انتقال کرگیا ۔پروفیسر جان نے مزید کہا کہ لعل بازار کا شہری52سالہ شہری 13جولائی کو اسپتال میں داخل ہواتھا اور رات 2انتقال کرگیا ۔انہو ں نے کہا کہ الہیٰ باغ سرینگر کا 70سالہ شہری رات12بجے انتقال کر گیا ۔مریض کو5جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا کہ اور وہ مختلف امراض میں مبتلاء تھا ۔پروفیسر جان کے مطابق 77سالہ شہری نیو کا لونی پلوامہ رات ساڑھے12بجے انتقال کر گیا ۔ان کا کہناتھا کہ مریض11جولائی کو اسپتال میں داخل ہوا تھا ۔ادھر 65سالہ شہری جی ایم سی اننت ناگ میں انتقال کر گیا ۔ایم ایس ڈاکٹر ماجد مہراب نے بتایا کہ مریض 4جولائی کو اسپتال داخل ہوا تھا اور گزشتہ رات انتقال کرگیا ۔بعد ازاں مزید2افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملیں ۔سکمز کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر جی ایچ ایتو نے بتاا کہ سعدہ کدل سرینگر کا 60سالہ شہری سکمز میں صبح8بجکر30منٹ انتقال کرگیا ۔انہوں نے کہا کہ 14جولائی کو مریض کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مریض کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا جسکی رپورٹ مثبت آئی ۔اس دوران راٹھسنہ بڈگام سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شہری کی کووڈ۔19سے موت ہوئی ۔اس کی تصدیق ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے کی ۔اس طرح جموں وکشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 204ہوگئی جن میں186کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ18کووڈ۔19اموات جموں میں ہوئیں ۔اس دوران مزید2مریض دم توڑ بیٹھے۔سرینگر میں50،بارہمولہ41، کولگام میں22،شوپیان میں17،اننت ناگ میں16،بڈگام میں 15،جموں میں11، کپوارہ میں11،پلوامہ میں7، گاندر بل4،بانڈی پورہ میں3،ڈوڈہ میں2،پونچھ ،ادھمپور ،راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک موت ہوئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا