ایک دن میں کورونا کے 28 ہزار سے زیادہ نئے کیسز ، متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 8.5 لاکھ

0
0

نئی دہلی، 12 جولائی (یواین آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے روزانہ کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جس سے یہ تعداد بڑھکر 8،49،553 تک پہنچ گئی ہے۔ ان اعدادوشمار میں بڑی تعداد جنوبی ریاستوں جیسے تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی ہے۔
اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 28،637 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جو ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ ہفتے کے روز 27،114 اور جمعہ کو 26،506 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے درمیان ، راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 19،235 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں ، جس سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 5،34،621 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 2،92،258 فعال کیسز موجود ہیں۔ اسی دوران ، مرنے والوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 551 اموات ہونے سے بڑھ کر 22،674 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 8،139 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،46،600 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 223 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10،116 ہوگئی ہے۔وہیں 1،36،985 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا