کامیڈی کنگ آف کشمیر کے نام سے مشہور شادی لال کول انتقال کر گئے

0
0

سری نگر، 12 جولائی (یو این آئی) ‘کامیڈی کنگ آف کشمیر’ کے نام سے مشہور کشمیری تھیٹر، ریڈیو اور ٹی وی اداکار شادی لال کول اتوار کی صبح سرمائی دارالحکومت جموں میں انتقال کر گئے ہیں۔

سری نگر کے چھوٹا بازار کنہ کدل نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شادی لال کول کینسر میں مبتلا تھے اور گذشتہ چند ہفتوں سے سخت علیل تھے۔

شادی لال کول کے فرزند وجے کول نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا: ‘موت و حیات کی سخت کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر میرے والد شادی لال کول زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا