وکاس دوبے انکاونٹر:معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جائے:مایاوتی

0
0

لکھنؤ:10جولائی(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے کانپور میں 8پولیس اہلکارکے کلیدی ملزم وکاس دوبے کی انکاونٹر میں مارے جانے کے واقعہ کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مایاوتی نے کہا’کانپور پولیس اہلکاروں کے قتل کی واردات اور اس کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش سے کانپور لاتے وقت آج پولیس کی گاڑی کے پلٹنے و اس کے فرار ہونے کی کوشش کرنے پر یوپی پولیس کی جانب سے اسے جان سے ماردینے وغیرہ کے پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہے۔
انہوں نے کہا کہ’یہ اعلی سطحی جانچ اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ کانپور سانحہ میں شہید ہوئے 8پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے۔ ساتھ ہی پولیس اور کریمنل سیاسی عناصر کے خفیہ تال میل کی بھی شناخت کر کے انہیں بھی سخت سزا دلائی جاسکے۔ ایسے اقدام سے ہی یوپی کرائم سے پاک ہوسکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کانپور کے چوبے پور علاقے میں آٹھ پولیس اہلکارو ں کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو پولیس نے کل اجین سے گرفتار کیا تھا۔ اجین سے کانپور لاتے وقت بھوتی علاقے میں پولیس نے اس وقت اس پر فائرنگ کردی جب وہ مبینہ طور سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا بعد میں اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردوہ قرار دے دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا