جموں کے شاپنگ مال میں بھیانک آگ، بجھانے میں پانچ گھنٹے لگے

0
0

جموں// جموں کے بخشی نگر علاقے میں جمعے کو ایک شاپنگ مال میں بھیانک آگ لگ گئی جس کو بجھانے میں فائر فائٹرز، پولیس اور مقامی لوگوں کو کم از کم پانچ گھنٹے لگ گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بخشی نگر میں واقع وشال میگا مارٹ نامی شاپنگ مال سے جمعے کی صبح آگ کے بھیانک شعلے نمودار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس تھانہ بخشی نگر، جو جائے واردات سے محض دو سو سے تین سو میٹر کی دوری پر واقع ہے، سے پولیس کی ایک پارٹی وہاں پہنچی۔
محکمہ فائرنگ اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز کو جائے واردات پر روانہ کرنا شروع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے شعلوں نے عمارت کے سبھی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آگ پر قابو پانے کے لئے کم از کم 30 فائر ٹینڈرز استعمال کئے گئے۔
بخشی نگر میں واقع اس شاپنگ مال میں گروسری اشیاء، کپڑے، کھلونے، برتن، جوتے، پلاسٹک مصنوعات اور دیگر گھریلوں استعمال کی چیزیں فروخت ہوتی ہیں۔
پولیس تھانہ بخشی نگر کے اسٹیشن ہائوس آفیسر منجیت سنگھ نے بتایا کہ آگ بظاہر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے تاہم اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور نقصان کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس بھیناک واردات میں جہاں شاپنگ مال کی عمارت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے وہیں اس کے اندر موجود تقریباً تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاپنگ مال کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا