نئی دہلی ، 08 جولائی (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے 2020 ایشیا کپ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گنگولی نے 9 جولائی کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس سے قبل بدھ کو یہ اعلان کیا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ فیصلہ اے سی سی نے لیا ہے یا نہیں۔